News

مظفرگڑھ،خاتون پر بری نظر رکھنے کے شبہ پر جھگڑا، ایک شخص گولی لگنے سے جاں بحق،قاتل گرفتار،مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 25 مئی2022ء) خاتون پر بری نظر رکھنے کے شبہ پر جھگڑا، ایک شخص گولی لگنے سے جاں بحق،قاتل گرفتار،مقدمہ درج۔ایف آئی آر کے مدعی حضور بخش کے مطابق محمد سلیم کو شبہ تھا کہ اس کا داماد محمد راشد اس کی بھابی رفیعہ مائی پر بری نظر رکھتا ہے،اس کے گلہ کرنے پر اس نے اسے صفائی دی اور کہا کہ اسے غلط فہمی ہے ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

گذشتہ شام وہ اپنے گھر کے باہر اپنے بیٹے محمد جنید کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا کہ محمد سلیم اپنے دوست غلام شبیر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر وہاں پہنچا اور کہا کہ تم نے ہمارا فیصلہ نہیں کرایا تھا اس کا مزہ چکھاتا ہوں،اس نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن غلام شبیر نے اس کے بیٹےمحمد جنید کو بازووں سے پکڑا اور محمد سلیم نے پسٹل 30 بور سے جنید کے سر پر فائر کیا جو سر کے پار ہو گیا اور جنید زمین پر گر کر تڑپنے لگا،موقع پر اکٹھی ہونے والی خواتین نے سلیم اور غلام شبیر کو پتھر اور اینٹیں ماریں جس سے سلیم بھی زخمی ہو گیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر پسرم جنید کو اٹھایا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور لے کر چلے لیکن جنید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس تھانہ صدر نے مقتول کے والد حضور بخش کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے اور مقتول کی ڈیڈ باڈی پوسٹمارٹم کے بعد ورثا ءکے حوالے کر دی ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago