Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے مبینہ پھندا لگا کرخود کشی کرلی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 دسمبر2019ء) مظفرگڑھ کے علاقے محلہ رنگپوری چوک سرور شہید کے رہائشی نوجوان نے مبینہ طور پر حالات سے دلبرداشتہ ہو کر درخت سے پھندالگا کر خود کشی کرلی، پولیس تھانہ سرورشہیدضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی، تفصیل کے مطابق محلہ رنگپوری چوک سرور شہید کے رہائشی شادی شدہ نوجوان محمد ریاض ولد محمد اسحاق قوم جٹ تارڑ نے گزشتہ صبح 7 بجے کے قریب کھیتوں میں شہتوت کے درخت پر رسی کا پھندا بنا کر خودکشی کرلی۔
8:00 بجے کے قریب چھوٹے بچے نے کھیت میں درخت پر لٹکی نعش کو دیکھ کر گھر والوں کو بتایا، خودکشی کرنیوالے نوجوان کے چچا ،بھائیوں نے فوری جاکر رسی کھول کر اسے اتار ا لیکن وہ جاں بحق ہوچکا تھا، اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید لایا گیا، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ سرورشہید چوہدری جاوید اختر چوہدری موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ متوفی کے چچامحمد نواز نے بتایا کہ متوفی محمد ریاض پتہ نہیں کس وجہ سے پریشان رہتا تھا، اس نے کسی پریشانی کی بناء پر خودکشی کی ہے ، مرحوم کے تین بچے ایک بیٹی اور دو بیٹے تھے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 day ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

2 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago