Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،جہالت کی انتہا، بچہ پیدا نہ کرنے کی پاداش میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 نومبر2019ء) بچہ پیدا نہ کرنے کی پاداش میں شوھر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق علی پور کی رھائشی مقتولہ شمشاد مائی کے والد محمد علی ببر نے نے تھانہ کندائی کو درخواست میں الزام لگایا کہ دریا پار کچہ کے علاقے موضع بیٹ میر احمد جھبیل کے رھائشی اللہ ڈتہ گبول کی شادی 3 سال قبل اس کی بیٹی شمشاد مائی سے ھوئی اور وٹہ میں اللہ ڈتہ کی بہن سسی مائی کا رشتہ اس کے بیٹے خلیل احمد سے ھوا جس کی رخصتی کم عمر ھونے کی وجہ سے تا حال نہ ھوئی ھے۔

اللہ ڈتہ گبول نے شمشاد مائی کو بچہ پیدا نہ کرنے کی پاداش میں فائر مار کر قتل کر دیا اور خود خاندان سمیت موقع سے فرار ھو گیا ھے پولیس نے لاش کو رورل ھیلتھ سنٹر سیت پور بھجوایا، جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس تھانہ کندائی نے محمد علی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ھیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

6 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago