Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،جمشید دستی کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز نے ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست قرار دیدیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 فروری2020ء) عدالت کے حکم پر آئل ٹینکر عملہ اغوا اور ڈکیتی کے کیس میں گرفتار سابق رکن قومی اسمبلی اور سربراہ عوامی راج پارٹی جمشید دستی کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز نے جمشید دستی کو ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست قرار دیدیا، جمشید دستی کے پتے میں پتھری کے علاج کے لیے ڈاکٹرز سے رابطے کی بھی ہدایت۔گذشتہ روز جمشید دستی کی ریمانڈ کیلئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر جمشید دستی کے وکلا ء کی درخواست پر عدالت نے جمشید دستی کو طبی معائنے کیلئے ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ھسپتال مظفرگڑھ بھیج دیا جہاں ڈاکٹروں کے بورڈ نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد انھیں جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست اور فٹ قرار دے دیا ھے۔ جمشید دستی پہلے سے پتے کی پتھری کے مریض ھیں جس کا وہ علاج بھی کرا رھے ھیں۔ میڈیکل بورڈ نے پولیس کو ھدایت کی کہ اگر جمشید دستی کو پتے میں تکلیف ھو تو انھیں علاج کیلئے فوری طور پر ھسپتال لایا جائے میڈیکل معائنے کے بعد پولیس نے جمشید دستی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 month ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 month ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago