مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 مئی2020ء) مظفرگڑھ ملتان روڈ پر جام والا چوک کے قریب ایک شخص ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق،حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع۔ مظفرگڑھ ملتان روڈ پر جام والا چوک کے قریب ایک شخص تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانسہوا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فیاض حسین ولد عبداللہ عمر 35 سال سے ہوئی۔ریسکیورز نے نعش کو کور کرنے کے بعد لواحقین کے گھر منتقل کر دیا۔حادثے کے فوراً بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔ تھانہ صدر پولیس مظفرگڑھ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…
MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…