News

مظفرگڑھ،تیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل دیا،2 کمسن بچے اور باپ جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 دسمبر2022ء) مظفرگڑھ کے مضافات میں بھٹہ پور فلائی اوور کے قریب تیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا،دو کمسن بچوں سمیت باپ موقع پر جاں بحق،والدہ اور کمسن بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ شب مظفرگڑہ کے مضافات میں بھٹہ پور فلائی اوور کے قریب ایک ٹرالر نے لا پرواہی اور تیز رفتاری کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار 5 افراد پر مشتمل فیملی کو عقب سے ٹکر مار دی جس کے نتیجےمیں 38 سالہ والد پہلوان خان ، 16 سالہ خدیجہ بی بی اور 5 سالہ گل شیر ولد پہلوان خان موقع پر جاں بحق ہو گئے،جبکہ 35 سالہ کوثر بی بی زوجہ پہلوان خان اور 6 سالہ گلفام شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئےدو زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ موقع پر موجود تین ڈیڈ باڈیز کو ڈیڈ شیٹ سے کورکردیا۔

پولیس کی زیر نگرانی زخمیوں کو مزید علاج معالجے اور ڈیڈ باڈیز کو قانونی کارروائی کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کردیا ۔ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بدقسمت خاندان مظفرگڑھ کے نواحی علاقے بصیرہ سے کسی عزیز کے گھر سے دعوت کھا کر واپس اپنے گھر بستی بھٹیاں آ رہا تھا کہ گھر کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹرالر کی تیزرفتاری اور ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago