News

مظفرگڑھ،توپ کا گولہ پھٹنے سے مویشی چرانے والا 16 سالہ نوجوان جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 اگست2022ء) توپ کا گولہ پھٹنے سے مویشی چرانے والا 16 سالہ نوجوان جاں بحق۔مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر بستی ٹھہڑی کی رہائشی،متوفی کی کزن اور ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کی رکن گلشن سلطانہ ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ اس کا 16 سالہ کزن محمد شاہد تھہیم ولد ربنواز تھہیم اپنی فیملی کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقہ سے منتقل ہو کر اپنے مال مویشیوں سمیت ریت کے ٹیلوں پر رہائش پذیر تھے،گزشتہ روز وہ معمول کے مطابق اپنے مویشیوں کو چرانے کےلئے لے کر گیا۔

یہاں یہ واضح رہے کہ ٹھہڑی اور اس کے گرد و نواح کا علاقہ آرمی کی فائرنگ رینج کا علاقہ ہے جہاں گولہ باری کی مشقیں کی جاتی ہیں، کچھ گولے ایسے ہوتے ہیں جو پھٹے بغیر ریت میں دب جاتے ہیں۔مشقوں کے دوران تو اعلانات کرا کے عوام کو فائرنگ رینج کے علاقے میں جانے سے روک دیا جاتا ہے اور پہرے پر گارڈز بھی ہوتے ہیں جو اس علاقے میں کسی کو نہیں جانے دیتے لیکن مشقیں ختم ہو جانے کے بعد لوگ اس علاقے میں آتے جاتے ہیں اور مال مویشی بھی چرانے کےلئے لے جاتے ہیں۔

متوفی محمد شاھد تھہیم ولد ربنواز تھہیم گزشتہ روز اپنے مویشی چرانے کےلئے گیا جہاں اسے ریت میں دبا ہوا گولہ نظر آیا اس نے گولے کو اٹھانے یا کھولنے کی کوشش کی تو گولہ پھٹنے گیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago