مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مئی2022ء) بلدیہ علی پور کے اسسٹنٹ چیف آفیسر کی گاڑی کو شر پسند عناصر نے آگ لگا دی،گاڑی جل کر تباہ،مقدمہ درج۔بلدیہ علی پور کے اسسٹنٹ چیف آفیسر پرویز بٹ کی بلدیہ کے گیراج میں کھڑی مہران کار کو کو 2 نامعلوم افراد نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں کار جل کر تباہ ہو گئی ہے۔پولیس تھانہ سٹی علی پور نے پرویزبٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اسسٹنٹ چیف آفیسر پرویز بٹ نے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہاہے کہ وہ گاڑی بلدیہ کے گیراج میں کھڑی کر کے لیبر کورٹ مظفرگڑھ میں ایک پیشی بھگتانے گئےاور پھر وہاں سے ایک دن کےلئے بہاولپور چلے گئے واپسی پر راستے میں ان کے ملازم نے انہیں فون پر اطلاع دی کہ سی سی وی ٹی وی فوٹیج کے مطابق گذشتہ شب دو نامعلوم افراد جنہوں نے اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے نے کار کے شیشے توڑ کر اندر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہو گئے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…