News

مظفرگڑھ،بااثر وڈیرے کا بکریاں کھیتوں میں داخل ہونے پر، 15 سالہ روزہ دار چرواہے پر تشدد،بچہ جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 اپریل2022ء) علی پور کے علاقے جگمل میں، بااثر وڈیرے کا بکریاں کھیتوں میں داخل ہونے پر، 15 سالہ روزہ دار چرواہے پر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد،بچہ مبینہ طور پر تشدد سے جاں بحق، پولیس کارروائی سے بچنے کے لئے اور خودکشی کا رنگ دینے کے لئے وڈیرے نے بچے کے گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے لٹکا کر پھانسی لگا دی۔

پولیس کا کارروائی کرنے میں لیت و لال پر لواحقین کا پولیس اور بااثر وڈیرے کے خلاف احتجاج۔متوفی بچے کے والد محمد ارشد کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ صدر علی پور کے علاقے جگمل میں، ظلم کی انتہا ہو گئی، بااثر وڈیرے فیاض غزلانی نے اپنے نوکر بلال آرائیں کی مدد سے اس کے دسویں کلاس کے طالب علم حافظ قرآن بیٹے 15 سالہ چرواہے محمد محسن کو جو روزے سے تھا اس کی بکری بااثر وڈیرے کے کھیتوں میں داخل ہونے پر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں اس کا بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کارروائی سے بچنے کے لئے 15 سالہ چرواہے کو گلے میں رسی ڈال کر خود کشی کا رنگ دینے کے درخت سے لٹکا دیا، لواحقین اور علاقہ مکینوں نے ظالم وڈیرے اور اس کے نوکر کو موقع پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی لیکن 3 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پولیس موقع پر نہ پہنچی تو لواحقین اور علاقہ مکینوں نے نعش کو درخت سے اتار کر ہسپتال منتقل کیا اور ملزمان کو تھانہ صدر علی پور میں جا کر پولیس کے حوالے کیا، پوسٹ مارٹم کی کارروائی کے لئے پولیس کے ہسپتال نہ پہنچنے پر لواحقین نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی جس پر پولیس نے ہسپتال پہنچ کر لواحقین کا بیان لیا۔ 

ڈی ایس پی علی پور منور بزدار نے پولیس کی جانب سے کارروائی کے حوالے سے میڈیا کو موقف دینے سے انکار کر دیا، کیمرے آن دیکھ کر اور بار بار میڈیا نمائندوں کے اسرار پر ڈی ایس نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ تفتیش جاری ہے قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ دوسری جانب محمد ارشد نے لواحقین اور علاقہ مکینوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ یہ وقوعہ آج صبح 9 بجے کا ہے 7 گھنٹے گزر جانے پر بھی پولیس بااثر وڈیرے اور اس کے ملازم کے خلاف کاروائی کرنے میں لیت و لال سے کام لے رہی ہے اور مقدمہ درج کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ 

اس نے دیگر لواحقین کے ہمراہ پولیس اور ملزمان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے اور غفلت برتنے پر پولیس کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے-\378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago