News

مظفرگڑھ،ای روزگار پروگرام سے ہزاروں نوجوان مستفید ہو چکے ہیں،ملک تبریز

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 فروری2023ء) انچارج سنٹر ای روزگارپروگرام ملک تبریز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کردہ ای روز گار پروگرام سے ہزاروں نوجوان مستفید ہوچکے ہیں جو نہ صرف خود ایک باعزت روزگار سے اپنی اور اپنے گھروالوں کی کفالت کررہے ہیں بلکہ زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس مظفرگڑھ میں ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے اگلے بیچ کے داخلے جاری ہیں۔ای روزگار ٹریننگ پروگرام یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا ایک فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جو نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ نوجوان اپنے گھر بیٹھے آن لائن اور باعزت طریقے سے پیسے کما سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سولہ سالہ تعلیم یافتہ نوجوان ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے ذریعے پیش کردہ سات مختلف کورسز میں سے کسی ایک میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ہر کورس میں نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ امیدوار سیکھے ہوئے ہنر کو استعمال کرکے آن لائن کما سکیں۔اب تک اڑتالیس ہزار سے زائد نوجوان اس پروگرام سے تربیت حاصل کر کے فری لانسنگ کے ذریعے ماہانہ اچھی رقم کما رہے ہیں۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار داخلہ کے لیے اپنی آن لائن درخواست ویب سائٹ www.erozgaar.pitb.gov.pk پر جمع کر سکتے ہیں۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago