News

مظفرگڑھ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ساؤتھ پنجاب کا 3 لڑکوں کے قتل کا نوٹس

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اکتوبر2022ء) کوٹ ادو میں دوران ڈکیتی تین افراد کے قتل کے واقعہ پر ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے سخت نوٹس لیتے ہوئے دو ایس پیز کے تحت سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

انہوں نے ڈی پی او کوٹ ادو کو ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور متاثرین کو یقین دلایا کہ واقعہ کے مجرمان کو جلدی گرفتار کر لیا جائے گا ،ایڈیشنل آئی جی نے حکم دیا کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ شب کوٹ ادو میں تھانہ صدر کوٹ ادو سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واپڈا کالونی کے قریب سبزی منڈی کے سامنے 3 مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوتے ہوئے راستے میں آنے والے 3 کمسن لڑکوں 12 سالہ شعیب، 14 سالہ احسن اور 16 سالہ طیب کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago