Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،ایمبولینس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم،4 افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 اگست2019ء) ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر باڑا سٹاپ کے قریب پرائیویٹ ایمبولینس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم میں 4 افراد شدید زخمی ھو گئے۔ عینی شاھدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا، پرائیویٹ ایمبولینس میں ڈیڈ باڈی حاصل پور سے بصیرہ منتقل کرنے کیلئے لے جائی جا رھی تھی۔
حادثے کی وجہ سے ایمبولینس کا ڈرائیور بری طرح ایمبولینس میں پھنس گیا تھا جسے بحفاظت نکالنے کیلئے ایمبولینس کی باڈی کو کاٹنا پڑا ڈرائیور کو بحفاظت نکالنے کے بعد انڈس ھسپتال مظفرگڑھ میں منتقل کر دیا گیا ھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ھی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق نے 3 ایمبولینس،فائر وھیکل ریسکیو وھیکل اور 10 سے زائد ریسکیورز کے ھمراہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
ڈرائیور کے علاوہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ھسپتال منتقل کر دیا جبکہ ڈرائیور کو ایمبولینس کی باڈی کاٹ کر نکالنے کے بعد انڈس ھسپتال منتقل کر دیا گیا ھے آئل ٹینکر ڈیرہ غازی خان سے ملتان جا رھا تھا اور اس میں 40 ھزار لیٹر پیٹرول موجود تھا اس لئے ریسکیو آپریشن سڑک بند کر کے بڑی احتیاط کے ساتھ کیا گیا۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago