News

مظفرگڑھ،اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کئے گئے پہلے ریسکیو اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 دسمبر2022ء) اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر ہونے والے پہلے ریسکیو 1122 اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر مظفرگڑھ کے نواحی علاقے ہیڈ محمد والا کے مقام پر بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملتان اور ایم پی اے سردار اظہر عباس خان چانڈیہ کی خصوصی کاوش سے اور مخیر حضرات کے تعاون سے تعمیر ہونے والے ریسکیو 1122 اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

اس ریسکیو اسٹیشن کی تعمیر میں ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ ان کے فرزندوں نعیم خان چانڈیہ،صہیب خان چانڈیہ،صادق خان،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملتان نے خود بھی کنٹریبیوٹ کیا اور ان کی تحریک پر مخیر حضرات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ریسکیو آفس کی تعمیر مکمل ہونے پر ایم پی اے اظہر عباس کے صاحبزادوں اور ریسکیو افسران نے ریسکیو اسٹیشن کو باقاعدہ طور پر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو ہینڈ اوور کر کے آفس کا باقاعدہ افتتاح کر کے اسے فعال کر دیا ہے۔ریسکیو اسٹیشن پر ایمبولینسز،موٹربائیکس اور دیگر ضروری سامان پہنچا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ہیڈمحمد والا کی پہچان اور وجہ شہرت میگا اسپورٹس ایونٹ تھل جیپ ریلی ہے جس کا انعقاد یہاں ہر سال کیا جاتا ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago