Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،آگ سے جھلسنے والی لڑکی جاںبحق ہوگئی ،خاوند گرفتار

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جنوری2019ء) مظفرگڑھ کے نواحی قصبے شاھ جمال میں ایک اور حواء کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کا شکار ہو گئی۔ نئی نویلی دلہن نادیہ پر اسکے شوہر اور سسرالیوں نے چھ روز قبل ناچاقی کے باعث پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جس پر نادیہ کے جسم کا 70 فیصد حصہ متاثر ہو گیا تھا۔ نادیہ کی شادی 6 ماہ قبل چبک پور کے رہائشی ثقلین کے ساتھ ہوئی تھی۔گھر میں ناچاقی کے باعث شوہر ثقلین نے اپنے گھر والوں کے ہمراہ مل کر نادیہ کو آگ لگا دی تھی، جس سے وہ بری طرح جھلسی گئی تھی۔ پولیس نے نئی نویلی دلہن نادیہ کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگئی ۔ پولیس نے اسکے خاوند ثقلین گازر کے خلاف تھانہ شاہ جمال میں مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے جبکہ نادیہ بی بی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلے صدر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago