Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 فروری2020ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی ای) کے زیر اہتمام ہمایوں مسعود گجر ریجنل چئیرمین اور ایم لطیف شاہد ریجنل جنرل سیکرٹری کی زیر قیادت محنت کشوں کی اپنے جائز مطالبات کے لیے تھرمل گیٹ پر مکمل ٹول ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور تھرمل کے تمام سیکشن مکمل بند کر دیے گئے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمارے جائز مطالبات جن میں تقریباً 300 محنت کشوں کی اپ گریڈیشن اور پروموشن آرڈ، واشنگ الاؤنس کا اجراء، ہیلتھ پالیسی کا اجراء، ڈیتھ کوٹہ میں تقریباً 40 یتیم بچوں کی بھرتی نہ ہونا، میرج گرانٹ پیمنٹ نہ ہونا، کالونی کی صفائی، اوور ٹائم پیمنٹ نہ کرنا شامل ہیں۔اس موقع پر محنت کشوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے جائز مطالبات حل نہ ہوئے تو یہ احتجاج جاری رہے گا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago