News

مظفرگڑھ،آرپی او کا 17 سالہ لڑکی کی جلی ہوئی نعش ملنے کے واقعہ کا نوٹس، ڈی پی او سے رپورٹ طلب

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 اکتوبر2022ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی نے مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ بیٹ میرہزار کی حدود میں 17 سالہ لڑکی کی جلی ہوئی نعش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق آرپی او نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے تفتیش کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا،انہوں نے تمام پہلووں سے تفتیش کرکے حقائق سامنے لائے جائیں اور انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ۔

آر پی او نے ڈی پی اومظفر گڑھ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام پہلووں سے تفتیش کرانے کی ہدایات جاری کیں ۔آر پی او نے مزید ہدایات جاری کیں کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے ،انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ قبل ازیں جائے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او جتوئی ، ایس ایچ او تھانہ جتوئی پولیس کی بھاری نفری ، کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔\378
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago