مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ مصروف شاہرات پر حادثات کی شرح کو کم کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، ابتدائی طور پر شاہرات پر عوام کی آگاہی اور معلومات کیلئے سائن بورڈ لگائے جائیں گے، جبکہ ثانوی سطح پر حادثات کی مکمل روک تھام کیلئے ٹریفک انجینئرنگ کی جائے گی، پالیسی بنائے جائے گی، متبادل راستے بنائے جائیں گے، عوام کی تکلیف کا کم کیا جائے گا اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی، یہ سب انسانیت کا معاملہ ہے میٹنگ اور کمیٹی کے چکر سے نکل کر عملی اقدمات کئے جائیں گے، ریسکیو 1122کے دفتر میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ہائی وے اور میونسپل کارپوریشن حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے شاہرات کو وزٹ کریں اور ایسی جگہ کی نشاندہی کریں جوحادثات کو سبب بنتی ہیں، انہوں نے کہا کہ سٹرکوں پر کٹ لگانا اور گڑھا کرنا جرم ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایک ہفتہ کے اندر مکمل رپورٹ اور اس کو حل پیش کریں اور 15دن میں اس پر عملدرآمد شروع کیا جائے، قبل ازیں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر ارشاد الحق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 264اہلکار، 22ایمبولینس،4فائر وہیکل،35کشتیوں سمیت ایک ریسکیووہیکل موجود ہے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…