News

مشیر زراعت پنجاب کی والدہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، صوبائی وزراء، عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26 اکتوبر2021ء) صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی کی والدہ ماجدہ جو گزشتہ روز بقضائے الہٰی انتقال فرماگئیں تھیں، ان کی نمازجنازہ عید گاہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا، ڈی پی او حسن اقبال، صوبائی وزیرخوراک نعمان لنگڑیال، صوبائی مشیر سید رفاقت گیلانی،وائس چانسلر نواز شریف زرعی یونیورسٹی راؤ محمد آصف، ایم این اے ارشاد احمد خان سیال، سابق آئی جی میاں ایوب قریشی، چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ اکرم خان چانڈیہ، وائس چیئر مین شیخ با بر، سابق ایم این اے جمشید احمد خان دستی، ملک ندیم ڈوگر، میاں امتیاز علی قریشی، عبدالحسین ترگڑ، سابق ایم پی اے میاں عمران قریشی، ڈی ایس پی عظمت خان گرمانی،اعظم بلوچ، اے بی مجاہد، قاسم ہنجرا،اجمل خان چانڈیہ،صدر ڈسٹرکٹ بار عبدالقیوم خان دستی،سابق یو سی چیئرمین منظور حسین چھجڑا،منیر باروی، حسن مغیث، ڈائریکٹر زراعت عابد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت علی عابد، پرنسپل سپیئر سائنس اکیڈمی عبدالرؤف، پرنسپل مثالی سکول کرم الٰہی، پرنسپل ابدالین اکیڈمی عدیل مختیار، ممبر پنجاب بار کونسل جام یونس اور اقبال ثاقب سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، وکلائ ،سول سوسائٹی کے نمائندگان، معززین علاقہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ مفتی عبدالغفور نے پڑھائی جبکہ مرحومہ کی تدفین ان کے آبائی قبرستان دستی والا میں کئی گئی۔اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردا عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی سے ان کی والدہ کی وفات پر ٹیلی فون پر تعزیت کی اور رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تبارک تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 month ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 month ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago