Categories: NewsUrdu News

مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی اور صوبائی اسمبلی کے رکن نیاز خان گشکوری کی وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اکتوبر2019ء) مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی اور صوبائی اسمبلی کے رکن نیاز خان گشکوری کی وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات۔ مشیر زراعت پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالحئی دستی اورصوبائی اسمبلی کے رکن نیاز خان گشکوری نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزادر سے ملاقات کے دوران مظفرگڑھ کو انڈسٹریل سٹیٹ بنانے کیساتھ ساتھ مظفرگڑھ کے پانچ بڑے روڈ اور سیوریج کے پروجیکٹس پر جلدازجلد کام شروع کرنے کی تجاویز پیش کی جس پر وزیراعلی نے جلدازجلد ان تمام پراجیکٹس پر عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی۔اس طرح نیاز خان گشکوری نے حلقہ پی پی 278 کی سکمیوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ملاقات میں نیاز خان گشکوری نے شوگر ملز کے کرشنگ سیزن اور کاشتکاروں کے مسائل پر بھی خصوصی بات چیت کرتے ہوئے حلقہ میں بیٹ عیسن والا کے مقام پر دریائے سندھ سے ہونے والے نقصانات اور سپر بند کی تعمیر نہ ہونے سے درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر سپر بند تعمیر کرنے کی سفارش کی جس پر وزیر اعلی نے سپر بند کی منظوری دیتے ہوئے عیسن والا سپر بند ڈاؤن سٹریم کو اے ڈی پی سکیم میں شامل کرلیا گیا۔

موقع پر موجود مشیر زراعت وزیراعلی پنجاب سردار عبدالحئی دستی،پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر،ایم پی اے عملدار عباس قریشی نے وزیراعلی پنجاب کو مظفرگڑھ دورہ کی دعوت دی جس پر وزیراعلی نے جلد مظفرگڑھ آمد کی یقین دہانی کرائی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

2 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

2 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago