Categories: NewsUrdu News

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا ورکر کنونشن میں پولیس اہلکار پربدترین تشدد

ایلیٹ فورس کے اہلکار کو سابق ایم پی اے حماد نواز نے سیڑھیوں پر گھسیٹا، کارکنوں نے بھی تشدد کا نشانہ بنایا، ڈی ایس پی نے جاں بخشی کروائی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 نومبر2020ء) مظفر گڑھ میں مسلم لیگ نواز کے ورکر کنونشن میں کارکنوں نے پولیس اہلکار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے ورکر کنونشن میں سٹیج کے قریب ایلیٹ فورس کے اہلکار کو مسلم لیگی کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

سٹیج پر موجود ورکر کنونشن کے منتظم اور سابق ایم پی اے حماد نواز نے ایلیٹ فورس کے اہلکار کو سیڑھیوں پر گھسیٹا اور اسے شدید زد و کوب کیا۔

اس موقع پر دیگر پولیس اہلکار اس کو چھروانے کی کوشش کرتے رہے لیکن مسلم لیگی ورکرز نے انہیں بھی دھکے دیے اور تشدد کا نشانہ بنایا، ڈی ایس پی نے آ کر اہلکار کی جان خلاصی کروائی ، جبکہ ورکرز کنونشن کے منتظم حماد نواز کا کہنا تھا کہ اہلکار سٹیج پر موجود مہمانوں سے بدتمیزی کررہا تھا جن میں کئی ایم پی ایز شامل تھے ۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ن لیگی ایم پی اے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago