Categories: NewsUrdu News

مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے سیاسی مخالفین کی تمام تر ڈس انفارمیشن کو غلط ثابت کر دیا ہے۔عبدالعلیم شاہ

مظفر گڑھ۔12 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی حماد نواز خان ٹیپو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت اپنی موجودہ آ ئینی مدت پوری کرتے ہوئے سال 2018ء کے عام انتخابات میں بھی بھاری اکثریت حاصل کرے گی۔ مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے سیاسی حکمتِ عملی سے کام لیتے ہوئے اور ہم خیال جماعتوں کو اعتماد میں لے کرسیاسی مخالفین کی تمام تر ڈس انفارمیشن کو غلط ثابت کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے میرے حلقے کے لئے فراخدلانہ گرانٹس مہیا کرکے ورکرز نوازی کی اعلی مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری ایم پی اے شپ کے دوران مسلم لیگ ن کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جبکہ گزشتہ 70 سالوں میں اس حلقے میں اس قدر ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساڑھے چار سالہ دور میں بلا امتیاز ترقیاتی کام میری حلقے کے غریب عوام سے بے پناہ محبت اور بے لوث خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چوک سرور شہید کو تحصیل بنانے کے حق میں ہیں تاہم پھر سب تحصیل رنگ پور کو مظفرگڑھ تحصیل میں رہنے دیا جائے کیونکہ مظفرگڑھ تحصیل ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی تحصیل ہے۔انہوں نے مظفرگڑھ پریس کلب کو نئی بلڈنگ ملنے پر صدر اے بی مجاھد اور دوسرے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر منور حسین بھٹی،اعظم بلوچ،مختیار احمد چوغطہ،فرحان ہاشمی،مخدوم جمشید ستاری،ماجد رحیم خانزادہ، اور احمد سعید چوہدری موجود تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago