News

مستقبل میں دنیا کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ان میں خوراک کی کمی بھی ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ

مظفرگڑھ۔21مارچ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی . 21 مارچ 2022ء) :مستقبل میں دنیا کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ان میں خوراک کی کمی بھی ہے اور خوراک کے حصول کا دارومدار زراعت سے وابستہ ہے لہذا شعبہ زراعت میں بہتری سے ہی مستقبل میں خوراک کی کمی سے بچا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ نے ضلعی زرعی مشاروتی کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمن، صوبائی جنرل سیکرٹری کسان اتحاد رانا شمشاداحمد، ضلعی جنرل سیکرٹری مہر خالد اور اختر سندیلہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اے ڈی سی ریونیو محمد شاہ رخ نے کہا کہ شعبہ زراعت کی ترقی سے نہ صرف خوراک کے مسائل حل ہونگے بلکہ غربت کے خاتمے، صحت کی بہتری اور معیشت کے استحکام میں بھی شعبہ زراعت کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ زرعی انقلاب کیلئے کسانوں کا کردار بڑا اہم ہے،اس لئے حکومت پنجاب کسانوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کررہی ہے، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو ریلیف مہیا کیا جارہا ہے۔

کھاد، زرعی ادویات اور زرعی مشینری پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ذخیرہ اندوزی،گرانفروشی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔ انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ جانوروں کو بیماریوں کے بچاؤ کیلئے مواضعات کی سطح پر جانوروں کی ویکسی نیشن شروع کی جائے اور مویشی پال حضرات میں آگاہی کیلئے سیمینار منعقد کرائے جائیں۔ 

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب الرحمن نے بتایا کہ اب تک ضلع بھر میں کسان کارڈ کیلئے ایک لاکھ 37ہزار 413کسانوں کے رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ 44ہزار 494کسانوں نے کارڈ کیلئے درخواست دے دی ہے جبکہ 18ہزار 603کسانوں کو کارڈ جاری کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک کسانوں کو 4لاکھ 27ہزار191بوری ڈی اے پی اور 12لاکھ 40ہزار 203بوری یوریا کھاد کنٹرول ریٹ پر فراہم کی گئی ہے۔ 

گرانفروشی پر 16ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں، 9ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 24لاکھ 82ہزار 600روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ اجلاس میں کسان اتحاد کے نمائندگان نے کسانوں کے مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا جس میں ٹیوب ویل کی تاروں اور موٹروں کی چوری،کھاد کی عدم فراہمی جیسے مسائل شامل تھے جس پر اے ڈی سی ریونیو نے ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago