Categories: NewsUrdu News

مستقبل میں بھی ” ہفتہ صحت ” کا انعقاد کیا جائیگا،علی جان خان

مظفر گڑھ۔21 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 فروری2018ء)صوبائی سیکرٹری برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری صحت علی جان خان نے کہا ہے کہ ہفتہ صحت “صحت خدمت صحت عبادت “کی عملی نمونہ ہے مستقبل میں بھی ” ہفتہ صحت ” کا انعقاد کیا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور اور جتوئی میں جاری ہفتہ صحت کے کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، اکٹر شاہد حسین مگسی سی ای اومظفرگڑھ ڈاکٹر اقبال مکول ، ڈاکٹر طارق محمود ڈی ایچ اوز ڈاکٹرفضل حسین ایم ایس علی پور ڈاکٹر سمیع اللہ گٹ ایم ایس جتوئی بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی سیکرٹری نے بتایا کہ صرف دودنوں میں پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی سکریننگ پیشہ وارانہ کارکردگی کی بہترین مثال ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام کو بہتر طبی سہولیا ت کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے اس سلسلہ میں اربوں روپے کی سکیموں سے ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو جدید مشینری اور طرز تعمیر سے اپ گریڈ کردیا گیا ہے ، صوبائی سیکریٹری نے سکریننگ ڈیسک کا معائنہ کیا اور سیکریننگ کی غرض سے آئے افراد سے تفصیلی بات چیت کی اور لوگوں سے صحت کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیالوگوں حکومت کی جانب سے ہفتہ صحت کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور الا ئیڈ ہیلتھ پروفیشنلز سے آئی ٹی سافٹ وئر کے استعمال اور افادیت کے بارہ میں تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے سیکریٹری صحت کو بتایا کہ گذشتہ دودنوں میں مظفرگڑھ میں مجموعی طور پر آٹھ ہزار چھ سو آٹھ افراد کی سیکریننگ کا عمل مکمل کیا گیا اس دوران کسی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ کیمپس میں روزانہ کی بنیاد پر مفت ادویات ویکسین دیگر لو جسٹک کی فراہمی یقینی بنا ئی جا رہی ہے اور ساتھ ہی بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات پیٹ کے کیٹروں سے پاک کرنے کی ادویات خوراک کی کمی کی نشاندہی غذائی سپلیمنٹ اور حاملہ خواتین کو فولاد کی گولیاں بھی مفت فراہم کی جا رہی ہیں آخر میں سیکریٹری ہیلتھ نے دونوں ہسپتال میں جاری ترقیاتی کا م کا جائزہ لیا انہوں نے کام کی رفتار اور معیار پر اعتماد کا اظہار کیا اور منصوبہ جات کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے ہفتہ صحت کے سلسلہ میں بہترین انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا اور سیف انور جپہ ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت افسران اور عملہ کی تعریف کی ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago