News

مستحق، بیوہ اور غریب خاندان کی اس پروگرام کے تحت مالی تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ، وفاقی وزیر شازیہ مری

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اپریل2022ء) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرمین شازیہ مری نے پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی مظفرگڑھ نوابزادہ افتخار احمدخان سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ مستحق، بیوہ اور غریب خاندان کی اس پروگرام کے تحت مالی تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے جن ساڑھے آتھ لاکھ خواتین کے نام اس پروگرام سے نکال دئیے تھے ان متاثرین کی دوبارہ سروے کرکے مالی امداد چالو کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کی گئی ہے جس پر باہر ممالک میں بھی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی تعریف کی گئی ہے ۔اس موقع پر نوابزادہ افتخار احمدخان نے انہیں اپنے حلقہ انتخاب این اے 184 مظفرگڑھ میں بھی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں توسیع دیکر مزید حقدار خواتین کو شامل کرنے اور جن خواتین کے نام نکالے گئے ہیں انکو دوبارہ شامل کرنے کی بھی درخواست کی جس پر شازیہ مری نے ان کی سفارشات پر جلد عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago