Categories: NewsUrdu News

مسافروین الٹ گئی ،2افرادجاں بحق،15افرادزخمی

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 ستمبر2017ء)کوٹ ادو کے علاقے تونسہ موڑ کے پاس مسافر وین الٹ گئی، حادثہ تیز رفتاری اور ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، دو افراد موقع پر جاںبحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے ،ریسکیو 1122.تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تونسہ موڑ کے پاس ایک تیز مسافر وین جو تونسہ شریف سے کوٹ ادو جا رہی تھی ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ایک مرد اور عورت موقع پر جاںبحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہو نے والوں میں عورت کی شناخت نسیم بی بی کے نام سے ہوئی جبکہ مرد کی شناخت نہ ہو سکی، زخمی ہونے والے افراد میں سے 8 شدید زخمیوں شہناز، خرم شہزاد، غلام یٰسین، محمد قاسم، خادم حسین، فیض محمد، محمد یامین اور فاطمہ کو نشر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا اور معمولی زخمیوں جمیلہ، آسیہ، حلیمہ، صغریٰ، سکینہ اور سلمہ وغیرہ کو فرسٹ ایڈ کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago