Categories: NewsUrdu News

مسئلہ کشمیر کااقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل وقت کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ ۔05فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق حل وقت کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام کو حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔ یہ بات انہوں نے یوم کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق آزادی کی جدوجہدمیں ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اس موقع پر چیئر مین میونسپل کمیٹی سردار اکرم خان چانڈیہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے آزادی کیلئے ہم اپنے تن من اور دھن نے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی مکمل آزادی تک اپنے حمایت جاری رکھیں گے ، سول سوسائٹی کے نمائندہ رانا محمد افضل، صدر مرکزی انجمن تاجران امیر حسن نے اپنے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیرکی عوام سے ان کی آزادی تک مکمل حمایت جاری رکھنے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ کو عالمی برادری بالخصوص امت مسلمہ کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی قیادت میں قنوان چوک سے کچہری چوک تک مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، ریلی میں چیئر مین میونسپل کمیٹی سردار اکرم خان چانڈیہ، اے ڈی سی جی ظہو رحسین بھٹہ، چیئرمین سول سوسائٹی نیٹ ورک ملک خیر محمد بدھ، رانا محمد افضل، امیر حسن، شیخ عامر سلیم، افضل چوہان، نعیم کاشف قریشی، طارق شریف، ناظم بلوچ، جاید اخترسمیت سول سوسائٹی کے نمائندگا، انجمن تاجران کے نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی شرکا ء نے مقبوضہ کشمیر کے حمایت میں پلے کارڈ، بینر اٹھارکھے تھے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے ، ریلی کی اختتام پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے یکجہتی کیلئے خورشید آباد ہائی سکول سمیت ضلع کی دیگر سرکاری و نجی سکولوں میں بھی تقاریب کا اہتمام کیاگیا تھا جس میں سکولوں کے بچوں نے اپنی تقاریر میں خطہ کشمیر کا پس منظر، کشمیری عوام کو بھارتی مظالم، بربریت ، کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی اور قربانیوں پر روشنی ڈالی اور کشمیر ی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago