Categories: NewsUrdu News

مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتا ہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔11 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا اچانک دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے مقا می ٹیکسٹائل مل کی طرف سے مریضوں کے لئے مہیا کئے جانے والے کھانے کے کچن کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال اور مفت ادویات کی فراہمی وزیراعلی پنجاب کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتا ہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔تفصیل کیمطابق ڈٖپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات کیساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور سٹاف کے رویہ کے بارے میں بھی معلومات کیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ٹیکسٹال ملز کی جانب سے دیے جانے والے مفت کھانے کے کچن کو بھی چیک کیا اور وہاں موجود کھانے پینے کی اشیاء کو بھی معائنہ کیا اور کچن کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے انہوں نے مریضوں کے لئے کھانے مہیا کرنے والے ٹیکسٹائل ملز مالکان کے اس احسن اقدام کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ خدا تعالیٰ کی دی ہو ئی بہترین نعمت ہے ۔دریں اثناء انہوں نے ایمرجنسی وارڈ ،گائنی وارڈ ،کارڈیالوجی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago