مظفر گڑھ۔11 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا اچانک دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے مقا می ٹیکسٹائل مل کی طرف سے مریضوں کے لئے مہیا کئے جانے والے کھانے کے کچن کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال اور مفت ادویات کی فراہمی وزیراعلی پنجاب کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتا ہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔تفصیل کیمطابق ڈٖپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات کیساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور سٹاف کے رویہ کے بارے میں بھی معلومات کیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ٹیکسٹال ملز کی جانب سے دیے جانے والے مفت کھانے کے کچن کو بھی چیک کیا اور وہاں موجود کھانے پینے کی اشیاء کو بھی معائنہ کیا اور کچن کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے انہوں نے مریضوں کے لئے کھانے مہیا کرنے والے ٹیکسٹائل ملز مالکان کے اس احسن اقدام کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ خدا تعالیٰ کی دی ہو ئی بہترین نعمت ہے ۔دریں اثناء انہوں نے ایمرجنسی وارڈ ،گائنی وارڈ ،کارڈیالوجی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی ۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…