Categories: NewsUrdu News

مریضوں کو مفت علاج معالجہ سمیت مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں،ڈی او ہیلتھ مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔7 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال مکول نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ صحت کے تحت ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوںمیں آنے والے مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں، مریضوں کو مفت علاج معالجہ سمیت مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں، یہ بات انہوں نے بنیادی مرکز صحت وینس میں قیام کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوںنے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں سے اخلاق و عزت سے پیش آیا جائے ، ان کی بات کو غور سے سنا جائے اور تمام دستیاب سہولیات برابری کی سطح پر فراہم کی جائیں تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے شعبہ صحت میں کیے جانے والے انقلابی اقدامات کے ثمرات عوام بالخصوص دور دراز کے علاقوں کی عوام تک یکساں طور پر میسر آسکیں، اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا، سٹاک رجسٹر، میڈیکل سٹور، حاضری رجسٹر اور صفائی کے معیارکا جائزہ لیا اوراطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر مڈ وائف عاصمہ نے بتایا کہ ماہ نومبر کے دوران 1516مریضوں کو میڈیکل کی سہولیات فرہم کی گئیں، زچگی کے 32کیس کئے گئے ، رواں ماہ کے دوران 7زچگی کے کیس کئے جاچکے ہیں اور گذشہ روز 60مریضوں کو چیک کیا گیا اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago