Categories: NewsUrdu News

مختاراں مائی سے پولیس سکیورٹی واپس لے لی گئی

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔5جولائی 2014ء) مظفرگڑھ میں مختاراں مائی ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مختاراں مائی سے پولیس سکیورٹی واپس لے لی گئی۔ مختاراں مائی کا کہنا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے‘ مخالفین انہیں مارنا چاہتے ہیں۔ پولیس افسران رابطہ کرنے پر فون نہیں اٹھارہے۔مختاراں مائی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور مخالفین انہیں مارنا چاہتے ہیں۔ان کی پہلے ہی سکیورٹی ناکافی تھی اور اب وہ سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے لہٰذا ان کی جان کو خطرے کے پیش نظر سکیورٹی واپس کی جائے۔ ڈی پی او رائے ضمیرالحق کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ محکمانہ تبادلوں کی وجہ سے سکیورٹی وقتی طور پر ہٹائی گئی ہو۔ مختاراں مائی کو نئے گارڈز جلد فراہم کردئیے جائیں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 day ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 day ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago