News

محکمہ فشریز کے زیر اہتمام مظفرگڑھ میں مچھلی کی پیداوار اور اس کے استعمال کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مارچ2023ء) محکمہ فشریز کے زیر اہتمام آج مظفرگڑھ میں مچھلی کی پیداوار اور اس کے استعمال کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری فشریز جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی نے کہا ہے کہ مچھلی پروٹین کے حصول کا سستا ترین ذریعہ ہے،ایک فرد کو 22 کلو مچھلی سالانہ استعمال کرنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف 2 کلو مچھلی سالانہ فی فرداستعمال کرتا ہے، سیکرٹری فشریز نے کہا کہ ماہی پروری کو فروغ دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،مچھلی کی پیداوار میں مظفرگڑھ صوبہ بھر میں اول نمبر پر ہے،انہوں نے بتایا کہ 13 ملین سے زائد مچھلی کا بچہ سالانہ مظفرگڑھ کی ہیچریز پیدا کرتی ہیں اور مظفرگڑھ میں 6 کروڑ سے زائد کا ریونیو ماہی پروری سے کمایا جاتا ہے،سیمینار سے ڈی جی فشریز انصر محمود چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی یونٹ پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، انہوں نے اس بارے لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ حکومت ماہی پروری کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس لئے بیج اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ فش فارمرز کو سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز مظفرگڑھ محمد علی جوہر نے کہا کہ مچھلی کی پیداوار کےلئے مظفرگڑھ میں 20 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر فش فارمز موجود ہیں اور 25 فیصد سے زائد قدرتی وسائل ہیں جن میں دریا،نہر ،سیم نالے شامل ہیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago