مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مارچ2023ء) محکمہ فشریز کے زیر اہتمام آج مظفرگڑھ میں مچھلی کی پیداوار اور اس کے استعمال کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری فشریز جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی نے کہا ہے کہ مچھلی پروٹین کے حصول کا سستا ترین ذریعہ ہے،ایک فرد کو 22 کلو مچھلی سالانہ استعمال کرنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف 2 کلو مچھلی سالانہ فی فرداستعمال کرتا ہے، سیکرٹری فشریز نے کہا کہ ماہی پروری کو فروغ دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،مچھلی کی پیداوار میں مظفرگڑھ صوبہ بھر میں اول نمبر پر ہے،انہوں نے بتایا کہ 13 ملین سے زائد مچھلی کا بچہ سالانہ مظفرگڑھ کی ہیچریز پیدا کرتی ہیں اور مظفرگڑھ میں 6 کروڑ سے زائد کا ریونیو ماہی پروری سے کمایا جاتا ہے،سیمینار سے ڈی جی فشریز انصر محمود چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی یونٹ پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، انہوں نے اس بارے لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ حکومت ماہی پروری کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس لئے بیج اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ فش فارمرز کو سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز مظفرگڑھ محمد علی جوہر نے کہا کہ مچھلی کی پیداوار کےلئے مظفرگڑھ میں 20 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر فش فارمز موجود ہیں اور 25 فیصد سے زائد قدرتی وسائل ہیں جن میں دریا،نہر ،سیم نالے شامل ہیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…