Categories: NewsUrdu News

محکمہ سے ریٹائرہونے والے ملازمین کوباعزت رخصت کرناہماری روایت ہے،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 فروری2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب نے کہا ہے کہ مدت ملازمت پوری کرکے محکمہ سے ریٹائرہونے والے ملازمین کوباعزت طریقے سے رخصت کرناہماری روایت ہے۔میپکوایک فیملی کی طرح ہے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ملازمین اس کاحصہ رہیں گے۔میپکوملازمین ادارے کیلئے بڑااثاثہ ہیں اورکسی بھی ادارہ کی ترقی وخوشحالی کا انحصاراس ادارے میں کام کرنے والے محنتی اوردیانتدار ملازمین پر ہوتاہے۔ملازمین کی محنت اورلگن کی وجہ سے ہی ہرادارے کی مجموعی طورپرکارکردگی بہترہوتی ہے اورادارہ ترقی کی راہ پرگامزن ہوتاہے۔یہ باتیں انہوں نے میپکو سرکل مظفر گڑھ میں ریٹائرہونے والے زونل چیئرمین ہائیڈروورکرزیونین میپکوسرکل مظفرگڑھ پیرمہدی شاہ کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔انہوں نے کہامہدی شاہ میپکوکے ایک اچھے،ایمانداراورمحنتی ملازم تھے میں انہیں مبارکباددیتاہوں کہ وہ باعزت طریقے سے محکمہ سے رخصت ہورہے ہیں۔
اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل محمدنعیم اخترسامٹیہ، ایکسین میپکو ڈویڑن مظفرگڑھ محمدعمیرقاسم،ایکسین کوٹ ادوفرقان ذکریا،ایکسین علی پوریعقوب گدارا،ایکسین لیہ بلال خان، ڈی سی ایم اظہار علی،ریجنل چیئرمین ہائیڈروورکرزیونین غلام رسول گجر،ہائیڈرویونین کے تمام رہنماونمائندگان،میپکوسرکل مظفرگڑھ کے ایس ڈی اوز اور اے پی آر او بھی موجودتھے ۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago