Categories: NewsUrdu News

محکمہ زراعت کا ” پھل کی مکھی کا غیر روائتی طریقوں سے تدارک” کا منصوبہ

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔05 اپریل۔2016ء) آم کی پیداوار کے حوالہ سے ضلع مظفر گڑھ کو صوبہ بھر میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔جہاں 50ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر آم کے باغات ہیں۔اسطرح صوبہ اور پھر ملکی آم کی پیداوار میں ضلع مظفر گڑھ ایک ممتاز مقام رکھتا ہے۔ خان گڑھ، روہیلانوالی اور وسندے والی آم کی پیداوار کے حوالہ سے اہم علاقے ہیں۔خان گڑھ کا آم ذائقے کے حوالہ سے اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ضلع میںآ م کی پیداوار میں اضافہ اور پھل کی بہترین کوالٹی کے حصول کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے تحت ایک جامع منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ 01مارچ سے کاشتکاروں اور باغبانوں کیلئے آگاہی اور تربیتی پروگراموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آم پیدا کرنے والی یونین کونسلوں اور مواضعات میں بھرپور انداز میں مہم چلائی جا رہی ہے۔اس مہم کے تحت ضلع بھر میں 120تربیتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔تحصیل کی سطح پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسران اس مہم کے انچارج ہوں گے۔ آم کے پھل کی مکھی کے غیر روائتی طریقوں سے کامیاب تدارک کیلئے جنسی پھندوں اور کیمیکلز کی سبسڈی پر فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کے ساتھ بھرپور مہم کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔ محکمہ زراعت توسیع، باغبان و دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز انشاء اللہ پھل کی مکھی کو شکست دے کرپھل کی کوالٹی کو برقرار اور ایکسپورٹ کو یقینی بنائیں گے۔امسال ضلع میں 295 درخواست گزاروں میں سے 115خوش نصیب باغبان931 ایکڑ آم کے رقبہ پرمحکمہ کی طرف سے مہیا کردہ جنسی پھندے لگائیں گے۔ محکمہ کی طرف سے12ایکڑ سے کم ملکیت والے باغبانوں کے639 ایکڑ کیلئے 50فیصدکی سبسڈی کے ساتھ 10لاکھ02ہزار533روپے جبکہ12 ایکڑ سے زائد ملکیت والے باغبانوں کے 295 ایکڑ کیلئے 30فیصد کی سبسڈی کے ساتھ02 لاکھ77ہزار698روپے محکمہ کی طرف سے فراہم کئے جائیں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago