مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اکتوبر2022ء) محکمہ زراعت مظفرگڑھ کے زیر اہتمام زیادہ گندم اگاؤ مہم کے حوالے سے واک اور روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد کسانوں کو زیادہ سے زیادہ گندم کی پیداوار کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔واک کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع حبیب الرحمان نے کی۔ واک محکمہ زراعت آفس سے شروع ہو کر شہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ڈی سی آفس پر آکر اختتام پذیر ہوگئی۔
شرکاء نے زرعی آگاہی کے حوالے سے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت کا کہنا تھا کہ گندم کی کاشت 25 اکتوبر سے 20 نومبر تک کر لینی چاہیے گندم کی کاشت کے لیے جدید قسم کی مشینری اور بیج استعمال کرنے چاہیں، ایسا کرنے سے فی ایکڑ پیداوار میں تین من کا اضافہ ہو سکتا ہے ، گندم کی کاشت کے لیے اچھی قسم کی کھادوں اور سپرے کا استعمال ضروری ہے، تاکہ گندم کی پیداوار میں کوئی کمی نہ آئے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…