مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 فروری2021ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدا یت پر محکمہ زراعت کسانوں کو بہتر پیداوار کےلئے زرعی آلات اور مشینری 50 فیصد رعائتی قیمت پر مہیا کر رہا ہے تحصیل مظفرگڑہ میں 2 لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی گئی ہے،گندم کی فصل اچھی ہے،پیداواری ہدف پورا ہونے کی توقع ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ طاہر محمود بھٹی نے مظفرگڑہ کے نواحی قصبے روہیلانوالی میں کاشتکاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کےلئے کاشتکاروں کو کھادوں کے استعمال اور زرعی ادویات کے متعلق مفید مشورے دینے میں مصروف عمل ہے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے ویژن کی روشنی میں محکمہ زراعت مظفرگڑہ نے گندم کی پیداوار میں اضافے کےلئے تحصیل مظفرگڑہ میں 14 نمائشی پلاٹ بھی بنائے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدائت کے مطابق محمکہ زراعت مظفرگڑہ نے کسانوں کو گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کےلئے زرعی آلات اور مشینری 50 فیصد رعائتی قیمت پر مہیا کرنے کےلئے درخواستیں طلب کی ہیں خوہشمند کسان محکمہ زراعت توسیع مظفرگڑہ میں 20 فروری تک درخواستیں جمع کرا دیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…