Categories: NewsUrdu News

محکمہ ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے،ڈی سی مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے کہا ہے کہ محکمہ ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، ہفتہ وار تحصیل کمپلیکس میں خصوصی کاؤنٹر لگاکر آنے والے سائلین کے مسائل کو ایک دن میں حل کیا جارہا ہے۔یہ بات انہوں نے تحصیل کمپلیکس میں سائلین کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ سائلین کوزیادہ مسئلہ ریونیو افسران سے رپورٹ کرنا ہو تا ہے جس کیلئے انہیں دفاتر کے کئی کئی چکر لگانے پڑتے ہیں، ہفتہ وار خصوصی کاؤنٹر لگانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ آنے والے سائلین کے مسائل کو ایک دن میں حل کیا جائے، اس طرح افسران کا بھی وقت بچتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل کے حل میں تعاون نہ کرنے پر نائب تحصیلدار ارشاد لاشاری کی خدمات کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان کو واپس کرنے اور قانونگو غلام مصطفی کے تبادلے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب تحصیلدارصاحبزاہ ظفر مہاروی، تحصیلدار غلام مصطفی کھرسمیت نائب تحصیلدار اور محکمہ ریونیو کا عملہ موجود تھا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago