Categories: NewsUrdu News

محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ میں محفل میلاد کا انعقاد

مظفر گڑھ۔21 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 نومبر2017ء)محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور احمد بھٹہ نے کی منیجر اوقاف رانا طارق بھی ان کے ہمراہ تھے، محفل میلاد میں مطیع الرحمن ، محمد حسن، محمد حسان، محمد ارشد ، محمد ابوزر، محمد نعمان، علی حیدر ، محمدآصف مصطفوی،غلام مصطفی ، محمد عاصم اور محمد مدثر نے حضور اکرم ؐکی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کئے اور سامین کو دلوں میں عشق مصطفیؐسے منور فرمایا، محفل میلاد کی تقریب سے اے ڈی سی جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے مہینہ مقدس مہینہ ہے جس میں حضور اکرم ؐ کی ولادت ہوئی ،حضور سے عقیدت بیان کرنے کا حق یہ ہے کہ آپؐکی ذات اقدس پر زیادہ سے زیادہ درودو سلام پڑھا جائے اور اپنی زندگی کو سنت نبوی ؐکے مطابق ڈھال لی جائے جو دنیا و آخرت میں ہماری بخشش و نجات کو ذریعہ بنے گی، محفل میلاد میں حسین احمد مدنی، ہلال جاوید کاظمی، طارق شریف اور غوث بخش فریدی سمیت میلاد کمیٹی کے ممبران اورضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 day ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 day ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago