Categories: NewsUrdu News

محکمہ انہار کی ملی بھگت سے کاشتکاروں کا پانی چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا ،ٹیل کے کاشتکار رل گئے، رقبے بنجر ہونے لگے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 فروری2021ء) مظفرگڑہ کی تحصیل علی پور میں محکمہ انہار کی ملی بھگت سے کاشتکاروں کا پانی چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا ،ٹیل کے کاشتکار رل گے رقبے بنجر ہونے لگے۔تفصیل کے مطابق علی پور محکمہ انہارکے عملے کی ملی بھگت سے پانی چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا ٹیل کے کاشتکاروں کی دہائیاں،علی پور ڈسٹی گھلواں ڈسٹی میں مستقل بنیادوں پر طاقتور کاشتکاروں نے پائپ ڈال رکھے ہیں جو رات دن سرعام پانی چوری کررہے ہیں اور گھلواں ڈسٹی نہر کو جگہ جگہ کٹ لگا کر پانی چوری کا سلسلہ جاری محکمہ انہار کا عملہ خاموش تماشائی ۔
پنجاب حکومت نےعلی پور میں جہاں کینال ڈویژن کی منظور ی دے چکی ہے تاکہ کسانوں کو نہری پانی کے حوالےسے جو مسائل ہیں انکو مظفرگڑھ جانے کی بجائے یہاں حل کئے جائیں لیکن ابھی تک اس پر کوئی عمل درآمد نہ ہو نے سے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ کچھ سالوں سے فصلات کی اوسط پیداوار میں کمی کی وجہ سے کسان اس وقت سخت پریشانی کا شکار ہے اور معاشی طور پر کمزور ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود اپنی جمع پونجی اس گندم کی فصل پر لگا دی اب تک نہری پانی نہ ھونے کی وجہ سے کسان مہنگا ڈیزل خریدنے پر مجبور تاکہ اپنی گندم کی فصل کو پانی دے سکے ۔

نہری پانی آچکا ہے لیکن ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی سے محروم رکھا جا رہا ھے جو کہ بہت بڑا ظلم ہے پانی چوری کو روکنے میں مقامی عملہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے کیونکہ مقامی کرپٹ عملے کی ملی بھگت سے ہی چوری کا یہ سلسلہ جاری ہے اورمزید یہ کہ نہروں کی ناقص صفائی سے ٹیل کے کاشتکار تک پانی کی فراہمی ناممکن ہوچکی یے نہروں کی صفائی کے نام پر ہر سال لاکھوں روپے کے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں لیکن عملی طور پر کوئی کام نظر نہیں آتا آفیسران دفتروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے لگے ٹیل کے کاشتکاروں عمر لنگڑیال، قاسم خان، شجاعت جتوئی، حامد رحیم و دیگر نے کہا ہے کہ ان طاقتور لوگوں نے ہمیشہ ان مبینہ کرپٹ آفیسران سے ملکر پانی چوری کر کے ہمارا حق غضب کیا ہوا ہے کئ بار ان کے خلاف تحریری درخواستیں بھی دیں لیکن محکمہ انہار کے آفیسرران کی طرف سے آج تک کوئی کاروائی نہ ہوسکی مذید انکا کہنا تھا کہ ٹیل تک پانی کی عدم فراہمی سے ہمارے رقبے بنجر ہو رہے ہیں ٹیل کے کاشتکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، سیکرٹری ایریگیشن اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑہ سے اپیل کی ہے کہ پانی چوری کو روکا جائے اور ان طاقتور پانی چوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اگر پانی چوری کا سلسلہ کو نہ روکا گیا تو ایس ڈی او انہار علی پور کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago