Categories: NewsUrdu News

محمودکوٹ کے قریب دو ویگنوں میں تصادم،7فرادجاںبحق،20 زخمی

مظفرگڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اکتوبر2018ء) محمود کوٹ روڈ پر محمد موسیٰ دربار کے قریب دو مسافر ویگنوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاںبحق 20 افراد زخمی ہوگئی. ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم حادثے کے فوری بعد ہسپتال پہنچ گئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراھم کرنے کا حکم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایک ویگن کوٹ ادو سے مظفرگڑھ دوسری ملتان سے کوٹ ادو جاتے ہوئے محمد موسیٰ دربار کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے 6 افراد موقع پر جاں بحق 20 شدید زخمی ہوئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق نے اس حادثے کے بارے میں بتایا کہ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی 6 سے زائد ایمبولینس اور فائر وہیکل اور 20 سے زائد ریسکیو اہلکار بر وقت جائے حادثہ پر پہنچے۔ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئی20 زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔ جہاں سے شدید زخمی افراد کو پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جا رھا ھے جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ھی ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی اور فوری بہترین طبی امداد کے احکامات بھی دیئے، انکا کہنا تھا کہ حادثہ بہت افسوس ناک ہے، اس حادثے کی درست وجوھات بھی معلوم کی جائیں گی.جاں بحق ہونیو الے افراد میں غلام عباس ، صابر چانڈیہ ، غلام اکبر ،باسط لغاری ، ایڈگر انور اور دو نامعلوم شخص شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے مسافروں میں محمد عمران، محمد یونس، مختیار احمد ،محمدیر، مسعود، رضوان، ناصر، یاسمین، رمحمد،سمیرا،نوید،کیف،کلثوم،باسط،محمداسلم،محمدعابد،اکبر،فرحان،عمرمشتاق،منورعباس،فوزیہ شامل ہیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago