Categories: NewsUrdu News

محمد ایوب کھوجہ نامی اوباش نے میرے 12 سالہ بیٹے کو ورغلا کر اغوا کر لیا،آئی جی پولیس پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل،والدصادق شاہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ میں بچے کے اغوا کا معاملہ، اوباش نے بارہ سالہ بچے کو بدفعلی کے لئے اغوا کر لیا، سٹی پولیس مظفرگڑھ نے مقدمہ درج نہ کیا، میرے بچے کو کچھ ہوا تو پولیس ذمہ دار ہو گی،بچے کے والد کی ضلع کچہری مظفرگڑھ میں دہائی۔

تلیری مظفرگڑھ کے رہائشی صادق حسین شاہ نے سٹی پولیس مظفرگڑھ کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ تلیری کے محمد ایوب کھوجہ نامی اوباش نے اس کے 12 سالہ بیٹے تصور عباس کو ورغلا کر اغوا کر لیا ہے اور اسے لیکر غائب ہو گیا ہے۔

اس نے ملزم کے ورثاء سے رابطہ کیا تو الٹا انہوں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ملزم ایوب کے خلاف پہلے بھی شراب نوشی اور بچوں سے بدفعلی کی شکایات ہیں۔سٹی پولیس نے کارروائی نہیں کی۔ اس نے ڈی ایس پی سٹی مظفرگڑھ سرکل کو بھی درخواست دی لیکن کوئی عمل نہیں ہوا، اس نے آئی جی پولیس پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Abdullah

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago