Categories: NewsUrdu News

محرم الحرام کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے، اے سی مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 اگست2019ء) عشرہ محرم الحرام میں پائیدار قیام امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے جید علماء، ممبران امن کمیٹی اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، جن مسائل کی نشاندہی کی جائے گی ان کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔یہ بات اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب نے تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداری کے جلسے جلوسوں کے دوران ہم نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق کام کرنا ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام جلسے جلوسوں کے منتظمین پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ اپنے سکیورٹی گارڈ بھی تعینات کریں گے، جو ہر آنے والے کی تلاشی کو یقینی بنائیں گے، پارکنگ کا انتظام کم سے کم 200 میٹر دور کیا جائے گا، شرکاء کے آنے اور جانے کیلئے ایک ہی راستہ استعمال کیا جائے گا، کسی کو جلسے جلوس میں بیگ وغیرہ لے کر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سبیل، لنگر، نذر نیاز کی اشیاء کی پڑتال کی جائے گی، لائوڈ سپیکر کا استعمال قانون کے مطابق کیا جائے گا، کوئی اجنبی راستے سے جلوس میں شامل نہیں ہوگا، کوئی سول شخص اسلحہ لے کر نہیں چلے گا، متعلقہ ممبران کمیٹی جلسے جلوسوں کے ہمراہ ہوں گے، اخوت و ہم آہنگی کی فضا کو فروغ دیا جائے گا۔
اس موقع پر گلزار عباس نقوی، سید امیر حسن صدر انجمن تاجران نے جلوسوں کے راستوں کی صفائی، تعمیر و مرمت کے کام، گٹرو ں کے ڈھکن، روشنی کے انتظامات، نالوں کے جنگلوں، سیوریج جیسے مسائل کی نشاندہی کی، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ان مسائل کو فوری حل کرنے کی یقینی دھانی کرائی، اجلاس میں انجمن تاجران اور علما امن کمیٹی کے اراکین سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور ممبران کمیٹی نے شرکت کی اور تحصیل میں پائیدار قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی یقینی دہائی کرائی۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago