Categories: NewsUrdu News

محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی پی او

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،پولیس آفیسران اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی کو مزید سخت کردیں،ان خیالات کااظہار ڈی پی اوملک اویس احمد نے گزشتہ روزمحرم الحرام کے حوالے سے پولیس لائن میں ہونے والے پولیس اورسکیورٹی اداروں کے ہونے والے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرئے کیا۔اجلاس میں سب ڈویڑنل پولیس آفیسرز، کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ، پٹرولنگ پولیس، ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ اور سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ملازمان کی کثیر تعداد شامل تھی۔ ڈی پی او مظفرگڑھ نے کہا کہ ملازمان اپنے مسائل بتائیں جنکا فوری حل کیا جائیگا مگر دوران ڈیوٹی کسی کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔دوران ڈیوٹی ملازمان کیلئے اچھی رہائش اور کھانے کا بندوبست کیا جا رہا ہے اور تمام تر مزید سہولیات بھی دی جا رہی ہیں اور عزاداران کی تھری فولڈ جامہ تلاشی لی جائیگی، انٹری کے راستے بھی محدود رکھے جائینگے اور ان کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔لائسنسداران سے بھی میٹنگز کی گئی ہیں وہ بھی ایس او پی عملدرامد یقینی بنائینگے۔ڈی پی اوکا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر مامور تمام پولیس ملازمان مسلح ہونگے جسکی وٴْہ خود نگرانی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس کی بہادری کی کئی مثالیں موجودہیں اور امسال مظفرگڑھ پولیس ایک نئے جذبے سے ملک و قوم کی خدمت و حفاظت کیلئے تیار ہے۔ دوران اجلاس ڈی پی او مظفرگڑھ نے ان بہادر پولیس افسران و ملازمان جنہوں خطرناک ٹاپ ٹین اشتہاریوں انصری جاکھا اور شہزادی سندیلہ کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا تھا ان کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago