Categories: NewsUrdu News

محرم الحرام ،سول ڈیفنس کا 80 تربیت یافتہ مردوخواتین رضا کاروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

مظفرگڑھ۔14 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس محرم الحرام سیکورٹی کے حوالے سے اپنی محکمانہ ذمہ داریوں کو تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا اہم و بھرپور کردار کرے گی،سول ڈیفنس اہلکاروں کو حالات کے تناظر میں ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں خود بریفنگ دی ہے ور انکو اپنے فرائض احسن اور بھرپور جذبے سیانجام دینے کا کہا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار سول ڈیفنس آفیسر سحرش ارشاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اس موقع پر محکمہ سول ڈیفنس کا محرم الحرام کے حوالہ سے مرتب پلان کے بارے میں بتایا کہ محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کو قائم کرنے کے لئے سول ڈیفنس نے 80 تربیت یافتہ مردوخواتین رضا کاروں کی خدمات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ محکمہ سپیشل برانچ کے ساتھ سرچنگ سونپنگ کے فرائض ضلع بھر میں سرانجام دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس کے اہلکار و رضاکاران ضلع بھر کے جلوس ومجالس میں بھی اپنی محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی مکمل خدمات سرانجام دیں گے اور کسی بھی قسم کہ ہنگائی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں گے تاکہ ہنگائی صورتحال پر فوری قابو پایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ میٹیل ڈیکیٹر، واک تھرو گیٹ بم ڈیسیوزل، آگ بجھانے جیسے بنیادی سیکورٹی عوامل پر سول دیفنس کے اہلکار ورضاکاروں کو خصوصی وجدید تربیت بھی دی گئی ہے۔اس موقع پر انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام سیکورٹی اداروں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ایک محب وطن ذمہ دار شہری کے طور پر اپنا بھر پور مثبت کردار ادا کریں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago