Categories: NewsUrdu News

محبوب کی تلاش میں چین سے مظفرگڑھ آنے والی ڈولی کا بالآخر امین سے رابطہ ہو ہی گیا

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔3 نومبر۔2015ء) محبوب کی تلاش میں چین سے مظفرگڑھ آنے والی ڈولی کا بالآخر امین سے رابطہ ہو ہی گیاہے تاہم ڈولی کا کہناہے کہ امین تو چین میں ہے جبکہ اس کے پاس اب چین جانے کا کرایہ نہیں ہے جس پر پولیس نے اسے سرکٹ ہاوٴس منتقل کردیا ہے۔کمپیوٹر کے سامنے بیٹھی اپنے نصیبوں کو روتی چین کی ڈولی کی ملاقات چین کے ایک میڈیکل کالج میں پاکستانی نوجوان امین سے ہوئی تھی،یہ ملاقات پہلے دوستی اور پھر محبت میں بدل گئی لیکن ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے رہائشی نوجوان نے محبت کا پاس نہ رکھا اور غائب ہوگیا ۔ڈولی نے امین کو علی پور میں گلی گلی ڈھونڈا ،مگر کوئی خبر نہ ملی ، مگر اس کی اس تلاش کی اطلاع پولیس کو ضرور ہو گئی ،پولیس نے پہلے اسے تھانے اور پھر لاہو ر میں چینی سفارت خانے منتقل کیا لیکن ڈولی پھر لوٹ آئی ،پولیس نے پھر اسے لاہور منتقل کیالیکن محبت کی تڑپ ایسی تھی کہ محبوب کی تلاش نے اسے دوسری بار پھر سے وہیں لاکھڑا کیا، میڈیاسے گفتگو میں ڈولی نے کہا اْسکا امین سے رابطہ ہوگیا اور وہ چین میں ہے،لیکن اب اس کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ واپس چین جاسکے ۔دوسری جانب جب پولیس نے امین کی ماں سے رابطہ کیا تو انھوں نے ڈولی کو رکھنے سے انکار کردیاجس سے لگتا ہے کہ محبت کی یہ بیل منڈے چڑھنا مشکل ہے-

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago