مظفر گڑھ۔15 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2016ء)متحرک عدلیہ عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ، قانون میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، ان خیالات کا اظہا رڈسٹرک اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ قیصر نذیر بٹ نے عدالت عالیہ کی 150سالہ تقریبات کے سلسلے میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا ہے ، ریاست کے تینوں ستون پارلیمنٹ ، عدلیہ او رانتظامیہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں یہی جمہوریت ہے۔عدالت عالیہ نے 150سالہ دور میں ہمیشہ عدلیہ کی بہترین روایت قائم کی ہے، پاکستان میں عدالتی نظام عوامی خواہشات اور امنگو ں پرقائم ہے، انہوںنے کہا کہ ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی پہلے حکومت کیا کرتی تھی لیکن آج آزاد عدلیہ کے دور میں یہ تعیناتی عدالت عالی کرتی ہے، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سول جج فاروق احمد نور، تسلیم بشیر، سردار شوکت علی جتوئی صدر بار جتوئی، سردار محمد اکرم ریٹائرڈ سیشن جج، پروفیسر افتخار ہاشمی پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ نے کہا ہے قانون بنانے کا اختیار ریاست کو حاصل ہے ،انتظامیہ قانون نافذ کرتی ہے اور قانون شکنی پر عدلیہ اپنا کردار ادا کرتی ہے،کانفرنس میں ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی ، ڈی پی او ملک اویس احمد بھی موجود تھے جبکہ نظامت کی فرائض ای ڈی او سی ڈی غلام عباس سومرو نے انجام دئیے۔تقریبات کے سلسلے میں ملتان ججز اور مظفرگڑھ ججز کی ٹیموں کے درمیان ایک کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا جو ملتان ججز کی ٹیم نے 28رنز سے جیت لیا، ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 12اوورز میں 172رنز بنائے، اظہر جاوید نے 85رنز بنائے، جس کے جواب میں مظفرگڑھ کی ٹیم نے 12اوورز میں 146رنز بنائے اور اس کے 4کھلاڑی آئوٹ ہوئے، محمد نعیم نے 75رنز بنائے ،میچ میں اظہر جاوید مین آف دی میچ رہے، بعد ازاں مختلف سکولوں اور کالجز کے طلباو طالبات نے سیشن کورٹ کامطالعاتی وزٹ کیاا ور عدالتی کاروائی کا معائنہ کیا،اس موقع پر ڈسٹرک اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ قیصر نذیر بٹ نے طلبائو طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…