Categories: NewsUrdu News

متاثرین زلزلہ کی مشکلات کا بھر پوراحساس ہے انکی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،سکندر حیات خان شیر پاؤ

الپوری ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔18 نومبر۔2015ء ) شا نگلہ سینئر صوبائی وزیر اورقومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیر پاؤ نے کہاہے کہ ہمیں متاثرین زلزلہ کی مشکلات کا بھر پوراحساس ہے اوران کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وہ بدھ کے روزچکیسر شانگلہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جس سے دوسروں کے علاوہ قومی وطن پارٹی کے سینئر رہنما افضل رحمان نو نو ، ضلعی چیئر مین متوکل خان اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد احمد نے بھی خطاب کیا۔سینئر وزیرنے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے اورپختونوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ زلزلے کے دوران صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں اور متاثرین کے نقصانات کے ازالے اور بحالی کیلئے ترقیاتی پیکج سمیت تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس سے پسماندہ علاقوں کی ترقی وابستہ ہے۔سپاسنامے میں پیش کردہ مسائل و مطالبات جن میں چکیسر ہسپتال کی بحالی شامل ہے، کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ مسائل کے جلد ازالے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے اور تحقیقات کی جائے گی کہ ہسپتال کی بحالی کا کام ابھی تک مکمل کیوں نہیں کیاجاسکا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago