Categories: NewsUrdu News

ماہ اکتوبر میں 445بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں چوری کرتے پکڑا ،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 نومبر2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب نے کہاہے کہ ماہ اکتوبر میں 445بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے میپکوسرکل مظفرگڑھ میں پکڑا اور ان کو 628893یونٹ 1کروڑ 4 لاکھ41ہزار8سو38 روپے جرمانہ کیا گیاہے اور308بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کا بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین آپریشن جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاھے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔انہوں نے میپکوصارفین سے بھی کہاہے کہ بجلی چور ملک اور قوم کے ہی نہیں بلکہ میپکوصارفین کے بھی دشمن ہیں آو مل کر ان قومی مجرموں کا محاسبہ کریں اورصارفین میپکو سرکل مظفرگڑھ کی طرف سے بنائی گئی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ان قومی مجرموں کااحتساب کیاجاسکے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago