Categories: NewsUrdu News

مارچ کو علیحدہ صوبہ تحریک کیلئے مظفرگڑھ میں تاریخی جلسہ کرینگے ،جمشید احمد دستی

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جنوری2019ء) پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے سماجی راہنما ناظم خان بلوچ کے ظہرانے ہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبے کا ناکام ڈرامہ منافق سیاستدانوں کی اختراع ہے ان سیاستدانوں نے ہمیشہ سرائیکی وسیب کے ساتھ فراڈ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ڈویڑن بہاولپور کو صوبہ بنانا ہے تو پہلے صوبہ بننے کا حق ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کا ہے جسکا پسماندگی میں پہلا نمبر ہے انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ دینے کا وعدہ کرنے والے اب نئے ڈرامے کر رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے سرائیکی وسیب کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ان تینوں سیاسی جماعتوں کو بے نقاب کرینگے انہوں نے کہا یہ سیاسی جماعتیں آج بھی سرائیکی وسیب کے لوگوں کو تقسیم کرکے خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی راج پارٹی 23 مارچ کو بقائے پاکستان اور علیحدہ صوبہ تحریک کے لئے مظفرگڑھ میں تاریخی جلسہ کر رہے ہیں جلسہ میں سرائیکی خطے میں ہونے والی پولیس گردی جاگیرداروں کی لوٹ مار کرپشن لاقانونیت عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف، کسان دشمن پالیسیوں کے جدوجہد کا اس جلسے سے آغاز کرینگے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago