News

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنا ہوگی،ڈائریکٹر زراعت لیہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جولائی2022ء) ڈائریکٹر زراعت فارم اینڈ ٹریننگ کروڑ زون لیہ ملک غلام عباس نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلیوں اور دن رات بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنا ہوگی۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ سیڈ فارم احسان پور میں مون سون شجر کاری مہم 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں شجرکاری کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ ہم صاف ستھری ہوا میں سانس لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ملکر وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت فارم محمد طلحہٰ شیخ نے کہا کہ 2ہزار کیکر، سفیدہ، شیشم کے پودے کاشتکاروں اور پٹہ داروں کو مفت فراہم کیےجا رہے ہیں۔ تقریب میں ڈاکٹر مرغوب عامر، علی وقاص، محمد اکرم، ملازم حسین ہوت، چودھری مقصود و غیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں کاشتکاروں نے شرکت کی۔آخر میں کاشتکاروں میں مفت پودے تقسیم کیے گئے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago